سوالنحو1 جواب

مستدرک کی تعریف کیا ہے؟

حافظ عثمان اسلم13 جولائی، 2025

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

مستدرک یا استدراک کی اصطلاح مختلف فنون میں الگ الگ مفاہیم کی حامل ہے علم النحو میں یہ اصطلاح لکن کے ساتھ استعمال ہوتی ہے جہاں اس کا مطلب ہوتا ہے عبارت سابقہ سے پیدا ہونے والے وہم کو دور کرنا جیسے جاء عمر اس کا مطلب ہوا : عمر آیا لیکن سامع یہ سمجھ سکتا ہے کہ عمر آیا ہے تو اس کے ساتھ بکر یا کوئی دوسرا شخص بھی آیا ہوگا تو اب متکلم آگے جاء عمر لکن بکر لم یجئ کہ عمر تو آیا لیکن بکر نہیں آیا یہ استدراک کا یہاں مفہوم ہوتا ہے