سوالنحو1 جواب

نحو کے اجراء کا طریقہ

Fatima NaziyaFatima Naziya22 اپریل، 2024

جواب دہندہ

ا
اسلامک ڈیسک (ایڈمن)

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

·

"نحوی اجراء کرنے کا طریقہ" "از قلم: ابو المتبسِّم ایاز" 1۔ کلمہ اسم ہے یا فعل یا حرف ؟ 2۔ اگر اسم ہے تو معرب ہے یا مبنی؟ 3۔ اگر مبنی ہے تو مبنی الاصل یا مشابہ مبنی الاصل ؟ 4۔ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم ؟ مشابہ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم؟ اس کا اعراب کیا ہے؟ 5۔ اگر معرب ہے تو پھر بتائیے واحد ، تثنیہ یا جمع ہے ؟ 6۔ جمع ہے تو کونسی قسم ؟ سالم ، مکسر ، قلت یا کثرت ؟ 7۔ مذکر ہے یا مئونث ؟ 8۔ اگر مؤنث ہے تو مؤنث کی کونسی قسم ہے ؟ 9- معرفہ ہے یا نکرہ ؟ 10- اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی اقسام میں سے کونسی قسم ہے؟ 11۔ منصرف ہے یا غیر منصرف ؟ 12۔ اگر غیر منصرف ہے تو دو اسباب کونسے ہیں ؟ 13۔ اگر معرب ہے تو وجوہ اعراب میں سے کونسی قسم ہے ؟ 13۔ مرفوعات ، منصوبات ، مجرورات میں سے کیا ہے ؟ 14۔ یہ کلمہ عامل ہے یا معمول ؟ 15۔ اگر عامل ہے تو عامل کی کونسی قسم ہے ؟ 16۔ لفظی ہے تقدیری ؟ 17۔ لفظی ہے تو بالحرکت یا بالحرف ہے ؟ اور اگر تقدیری ہے تو بالحرکت یا بالحرف ؟ 18۔ اعراب اصلی ہے یا تبعی؟ 19۔ اگر یہ کلمہ حرف ہے تو معانی ہے یا مبانی ؟ 20۔ معانی ہے تو حروف عاملہ و غیر عاملہ میں سے کیا ہے ؟ 21۔ اگر عاملہ میں سے ہے تو عاملہ افعال میں سے ہے یا عاملہ اسماء میں سے ؟ 21۔ اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی میں سے کون سی قسم میں سے ہے ؟