سوالنحو1 جواب

نحو میں مہارت کیسے حاصل کی جائے

Wajahat khan5 مئی، 2024

جواب دہندہ

I
Islamic Desk contributor

اسلامک ڈیسک معاون

·

"🌹فنِ نحو میں مضبوطی کا آسان حل🌹" "✍️ ابو المتبسِّم ایاز" 👈 اِس فن پہ تو کتبِ کثیرہ تحریر کی گئی ہیں۔ اور وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ مزید کتب بھی لکھی جارہی ہیں۔ 👈 لیکن اِس فن میں مضبوطی حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اِس فن کو 9 حصوں پہ تقسیم کریں: 👈 "پہلا حصہ: تعارف علمِ نحو" (اِس میں نحو کی تعریف ، موضوع ، لفظ کی تعریف مع اقسام وغیرہ) 👈 "دوسرا حصہ: أسماء کا بیان" (اسم کی تقسیم باعتبارِ تعریف و تنکیر ، افراد ، اعراب و بناء ، تذکیر و تأنیث وغیرہ) 👈 "تیسرا حصہ: افعال کا بیان" (افعال قلوب ، مدح و ذم ، مقاربہ وغیرہ) 👈 "چوتھا حصہ: مرکبات کا بیان" (مرکب اضافی ، توصیفی ، مزجی ، بنائ وغیرہ) 👈 "پانچواں حصہ: مرفوعات کا بیان" (مکمل 8 مرفوعات کا مختصراً تعارف) 👈 "چھٹا حصہ: منصوبات کا بیان" (مکمل 12 منصوبات کا تعارف) 👈 "ساتواں حصہ: توابع کا بیان" (صفت ، بدل عطف وغیرہ کا بیان) 👈 "آٹھواں حصہ: عوامل کا بیان" (اسماء و افعال عوامل وغیرہ کا بیان) 👈 "نواں حصہ: حُروف کا بیان" (معانی و مبانی کی مختصراً بحث) 👈 آپ اِن 9 حصوں کو سمجھ کہ یاد کریں ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کو نحو میں کمزوری باقی نہیں رہے گی۔