متعلقہ سوالات
نحو
1
نکرہ کی تخصیص: شَرٌّ اَہَرَّ ذَا نَابٍ
21 ستمبر، 2026Siddiqui 
جواب دہندہ
Q
نکرہ اس وقت مبتدا بنتا ہے جب اس میں کسی طرح تخصیص ہو
شَرٌّ اَہَرَّ ذَا نَابٍ میں شرٌّ نکرہ ہے مگر معنی میں خاص ہے کیونکہ یہ حصر کے معنی میں ہے: مَا اَہَرَّ ذَا نَابٍ اِلَّا شَرٌّ (یعنی کتے کو کسی شر ہی نے بھونکایا)، یا تقدیر شَرٌّ عَظِیْمٌ ہے
ترکیب: شرٌّ مبتدا، اَہَرَّ فعل، ہو ضمیر فاعل، ذا مضاف نابٍ مضاف الیہ مل کر مفعول بہ، فعل اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ