متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
نماز میں ایک آیت یا سورت کو دو بار پڑھنے سے منع کیا گیا ہے،تواس سے کیا مراد ہے،کیا ایک ہی سورت کو ہر نماز میں نہیں پڑھ سکتے؟
18 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
نماز میں آیت یا سورت کی تکرار جائز نہیں اور اس تکرار سے مراد ایک رکعت میں یا ایک ہی نماز کی تمام رکعتوں میں ایک ہی آیت یا سورت کو بار بار پڑھا جائے۔
لہذا اگر کسی نماز کی رکعتوں میں کچھ سورتیں تلاوت کیں ،اب دوسری کسی نماز میں وہی سورتیں تلاوت کی جائیں ،تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
البتہ مخصوص سورتوں کی ہی عادت بنا لینا درست نہیں،بہتر ہے کہ زیادہ سے زیادہ سورتیں یاد کر کے ،مختلف سورتیں تلاوت کی جائیں۔