پاک اور ناپاک کپڑے ملا کر بالٹی میں بھگو دئیے، تو اس صورت میں سارے کپڑے پاک کئے جائیں گے یا اندازے سے سوچ کر جو پاک کپڑے تھے ان کو الگ کر لیا جائے، باقیوں کو پاک کر لیا جائے؟
سب سے پہلے یہ ذہن نشین رکھیں،کہ بلا ضرورت پاک چیز کو نا پاک کرنا جائز نہیں،لہذا سائل کا نا پاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ ملا دینا جائز نہیں تھا،اس عمل پر توبہ کریں،نیز جب پاک کپڑوں کو ناپاک کپڑوں کے ساتھ پانی میں ڈال دیا تو سب ناپاک ہوگئے،ان تمام کپڑوں کو پاک کرنا ہوگا۔