نماز ہو یا نماز کے علاوہ قرآن پڑھا جائے ،جان بوجھ کرالٹا قرآن پڑھنا یعنی جو سورت یا آیت بعد میں ہے اسے پہلے پڑھنا اور جو پہلے ہے اسے بعد میں پڑھنا مکروہ تحریمی ہے،البتہ اس عمل سے نماز میں کوئی خلل نہ ہوگا،نماز درست ہوگی۔اور اگر بھولے سے ہو تو مکروہ بھی نہیں۔