متعلقہ سوالات
نحو
1
قرینہ کی تعریف اور اسکی قسمیں حالیہ،مقالیہ،لفظی،معنوی ، تفصیلات کے ساتھ بیان فرمادیں مہربانی ہوگی
12 جولائی، 2024Rehan Ansari4
جواب دہندہ
I
مقالیہ اور لفظی ایک ہیں جو قرینہ لفظوں میں موجود ہو
جیسے أزید قائم کے جواب میں کہنا قائم تو یہاں قائم صرف جواب ہے لیکن پتہ چل گیا کہ کس کے کھڑے ہونے کی بات ہے
قرینہ حالیہ
جو قرینہ حالت سے معلوم ہو
جیسے روتے ہوئے بچے کی مراد ماں سمجھ جاتی ہے کہ کیا چاہ رہا ہے
معنوی جو معنی سے معلوم ہو
جیسے اکل الکمثری یحیی میں اکل فعل الکمثری مفعول بہ ہے اور یحیی فاعل
یہاں الکمثری ناشپتی کو کہتے ہیں تو اب معنوی قرینہ سے پتہ چلا کہ یحیی فاعل ہے کہوں الکمثری کھائی جانے والی چیز ہے اور یحیی کھانے والا