سوال1 جواب

صاحب ِ نصاب شخص نے اپنی قربانی کے لیے ایک بکرا خریدا اور پھر اس میں عیب آگیا، تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟

محمد فہد رضا15 مئی، 2024

جواب دہندہ

مفتی محمد مدنی رضا
مفتی محمد مدنی رضا

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

·

اگر یہ عیب قربانی کے وقت سے پہلے پیدا ہوا،تولازم ہے کہ دوسرا جانورخرید کر،اس کی قربانی کرے۔اس عیب دار جانور کی قربانی جائز نہیں۔نیز جو دوسرا جانور خرید رہا ہے،اس کی قیمت پچھلے جانور کے برابر یا زیادہ ہونی چاہیئے۔ اگر کم ہو،تو دونوں قیمتوں کے درمیان،جو فرق ہے،اسے صدقہ کرے۔
صاحب ِ نصاب شخص نے اپنی قربانی کے… | صرف و نحو سوال جواب