متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
کسی کا کوئی واجب ترک ہو گیا ہو اور پھر وہ سجدہ سہو بھی بھول گیا اور سلام پھیر دیا ، تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟
29 اگست، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
اگر سلام پھیرنے کے بعد منافی بناء کام کرنےسے پہلے یاد آگیا ،تو فوراً سجدہ سہو کریں اور آخر میں قعدہ کر کے سلام پھیر دیں،نماز درست ہو جائے گی۔
اور اگر منافی بناء کام کیا،مثلاً کسی سے بات کر لی،تو اس صورت میں یہ نماز دوبارہ ادا کرنی ہوگی۔
نوٹ: جماعت کی نماز کے دوران کسی شخص کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ وضوء کے لیے جانےاور اس دوران وضو کے علاوہ کوئی ایسا عمل نہ کرے جو نماز کو فاسد کرنے والا ہوتووضو کے بعد اسی رکن سے نماز پڑھ سکتا ہے جہاں سے چھوڑ کر وضو کے لیے گیا تھا اسے "بناء" کہتے ہیں۔