متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
امام صاحب سجدے یا قعدے میں ہوں،تو ان کےساتھ جماعت میں کیسے شامل ہوا جائے۔
2 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
اگر امام صاحب پہلے سجدے میں ہوں اور جماعت میں شامل ہونے والے کا غالب گمان ہو،کہ ثناء پڑھنے کے بعد امام کے ساتھ سجدے میں شامل ہو جائے گا،تو یہ شخص تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے ثنا پڑھےپھر دوسری تکبیر کہتاہوا سجدے میں چلا جائے۔
اور اگر گمان ہو کہ ثنا پڑھنے کی صورت میں امام صاحب پہلے سجدے سے اٹھ جائیں گے۔۔۔یا۔۔۔امام صاحب دوسرے سجدے یا قعدے میں ہوں،تو ان سب صورتوں میں بہتر ہے کہ تکبیرتحریمہ کہے ،پھر ہاتھ باندھے بغیر دوسری تکبیر کہتاہوا،سجدے یا قعدے میں چلا جائے۔