متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
ہمارے امام صاحب نےصلاۃ التسبیح پڑھائی اور خلافِ معمول اس میں قراءت آہستہ کی ،تو کیا امام صاحب کا اس طرح کرنادرست تھا؟
15 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
رات کے کسی بھی طرح کے نوافل اگر جماعت کے ساتھ ہو،تو امام پر جہر یعنی بلند آواز سے قراءت کرنا،واجب ہے۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں امام صاحب نے اگر جان بوجھ کر قراءت آہستہ کی تو،مکروہ تحریمی اور نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی اور اگر بھول کر ایسا کیااورسوال سے ظاہر ہے کہ سجدہ سہو بھی نہیں کیا ہوگا،لہذا ا س صورت میں نماز واجب الاعادہ ہوگی۔