سوال1 جواب

صلوۃ اللیل کا کیا مطلب ہےاور یہ کب اور کس وقت پڑھا جائے، نیز اس کی کتنی رکعتیں ہیں اور ان رکعتوں میں کیا پڑھا جائے۔

مفتی محمد شعیب عباسی26 جون، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

صلوۃ اللیل کا مطلب را ت میں پڑھی جانے والی نماز،لیکن شرعی معنی یہ ہےکہ وہ نماز جو عشاء کی نماز کے بعد صلوۃ اللیل کی نیت سے پڑھی جائے۔ اس کا وقت نمازِ عشاء پڑھنے کے بعد سے ،فجر کی نماز کے وقت شروع ہونے سے پہلے تک ہے،اس دوران جس وقت چاہیں پڑھ سکتے ہیں،نیز اسے عام نماز کی طرح ہی پڑھا جائے گا۔ صلوۃ اللیل کی رکعتوں کی تعداد مقر ر نہیں ، اس کی کم ازکم دورکعتیں ہیں ،اوراس زیادہ جتنی چاہیں،پڑھ سکتے ہیں