سوالنحو1 جواب

سوال یہ ہے کہ اگر اسم استفہام فعل سے پہلے آئے تو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ فعل اس پر عمل کر رہا ہے یا نئی۔۔۔؟؟

بنت خلیل خلیل9 نومبر، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

اسم استفہام کے بعد دو صورتیں ہیں فعل ہوگا یا اسم فعل ہو تو دو صورتیں ہوں گی متعدی ہوگا یا لازم متعدی ہو تو دو صورتیں ہیں متعدی کا اگر مفعول بہ نا ہو تو اسم استفہام منصوب ہوگا مفعول بہ ہونے کی وجہ سے اور اگر لازم یا متعدی جس کا مفعول بہ آ رہا ہو تو اس صورت میں مرفوع ہوگا مبتدا ہونے کی وجہ سے اگر اسم استفہام کے بعد اسم آ رہا ہو تو اس کی پہچان کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا جواب دیکھیں اسم استفہام کی جگہ جو اسم آ رہا ہوگا اس کا جو اعراب ہوگا وہی اعراب اسم استفہام کا ہوگا جیسے من انت ؟ کا جواب آئے گا أنا زید تو اس صورت میں انت کی جگہ جواب میں انا ضمیر آ گئی اور من کی جگہ زید نے لے لی تو زید جواب والے جملے میں خبر بن رہا ہے تو سمجھیں کہ سوال والے والے جملے میں من بھی خبر مقدم بنے گا ایک طریقہ یہ تھا ورنہ آپ مبتدا اسم استفہام کو بنا سکتے ہیں یہ قواعد ان اسماء استفہام کے ہوں گے جو ظروف نا ہوں جو ظروف ہوں گے وہ مفعول فیہ بنتے ہیں اگر فعل ہو تو فعل کا ورنہ محذوف نکالیں گے