سوالنحو1 جواب

تنوین کی کتنے قسمیں ہے تفصیل سے بیان کرے

Ahmad Khan احمدAhmad Khan احمد9 نومبر، 2024

جواب دہندہ

Abu Sufyan Muhammad Rashid madani
Abu Sufyan Muhammad Rashid madani

اسلامک ڈیسک معاون

Sadiq Abad

·

تنوین کی پانچ قسمیں ہیں: تنوین ِ تمکن وہ تنوین ہے جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ یہ اسم اسمیت کے تقاضے میں راسخ ہے یعنی منصرف ہے ۔ جیسے رَجُلٌ تنوین تنکیر وہ تنوین ہے جو کسی اسم کے نکرہ ہونے پر دلالت کرتی ہے ۔ جیسے صَہٍیعنی تم کسی وقت خاموش رہا کرو ۔ تنوین ِ عوض وہ تنوین ہے جو مضاف الیہ کے بدلے میں آتی ہے جیسے حِیْنَئِذٍ اصل میں حِیْنَ اِذْ کَانَ کَذَا تھا ۔ تنوین مقابلہ وہ تنوین ہے جو جمع مؤنث سالم میں ہوتی ہے ۔ جیسے مُسْلِمَاتٌ تنوین ترنم وہ ہے جو اشعار اور مصرعوں کے آخر میں (ترنم کے لئے )آتی ہے ۔ جیسے أَقِلِّی اللَّوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ وَقُوْلِيْ إِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ (اے عاذلہ ! مجھ پر عتاب اور ملامت کم کر اور اگر میں درست کام کروں تو کہہ اس نے ٹھیک کیا)