سوالنحو1 جواب

ترکیب سمجھنے کی آسان طریقہ کیا ہے

محمد رضوانمحمد رضوان28 مارچ، 2025

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

ترکیب سمجھنے کے لئے مختلف مراحل ہیں جیسے پہلا مرحلہ نحو کے بنیادی قواعد کا علم ہونا دوسرا مرحلہ عوامل و معمول کی معلومات ہونا تیسرا مرحلہ ترکیب کرنا اب یہ تین مراحل بنیادی ہیں جب آپ کو نحو کے قواعد اور عامل و معمولات کا علم ہوگا تو آپ عربی عبارت میں یہ جان سکتے ہیں کہ کونسا لفظ عامل کیا عمل کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ترکیب کرتے جائیں جیسے فعل ہے تو اس کا فاعل کونسا ہے مفعول بہ ظرف لغو وغیرہ اسی طریقہ سے عبارت میں فعل نہیں ہے تو مبتدا خبر والی ہو سکتی ہے تو پھر مبتدا اور خبر کی تعیین یوں یہ عبارت کی سدھ بدھ بھی حاصل ہو جائے گی اور ترکیبیں کرنا بھی آ جائیں گی