متعلقہ سوالات
نحو
1
وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ میں قَرْنَ اصل میں کیا تھا اور کس باب سے ہے
12 فروری، 2026Shakir Hanfi Deobandi
جواب دہندہ
Q
قَرْنَ صیغہ جمع مؤنث حاضر فعل امر معروف ثلاثی مجرد مضاعف
حفص کی قراءت قَرْنَ: قَرَّ یَقَرُّ باب سمع یسمع سے، اصل میں اِقْرَرْنَ تھا
پہلی راء تخفیف کے لیے حذف کی اور اس کا فتحہ قاف کو دیا، ہمزہ وصل کی ضرورت نہ رہی تو قَرْنَ ہوا
دوسری قراءت قِرْنَ: قَرَّ یَقِرُّ باب ضرب سے (اِقْرِرْنَ) یا وَقَرَ یَقِرُ سے
معنی: اپنے گھروں میں ٹھہری رہو