Logo
سوال : مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ میرے نکاح کو تین سال ہوچکے ہیں ، نکاح کے بعد ،میرے شوہر دبئی چلے گئے، ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے اور نہ خلوت صحیحہ ہوئی ہے، کچھ ٹائم پہلے ہمارے گھر والوں کی کسی بات پر لڑائی ہوئی اور میری میرے شوہر سے بھی کال پر بحث ہوئی، اس نے مجھے وائس کی اور تین بار یہ کہا نام لے کر کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔ لیکن اب وہ نادم ہے اور میں بھی کہ میں نے جھگڑا کیوں کیا۔ کیا اب ہمارا رجوع ہوسکتا ہے ؟