سوالنحو1 جواب
جواب دہندہ

زَیْدٌ مبتدا
ضَارِبُ اسم فاعل مضاف، عَمْرٍو مضاف الیہ
یہاں اسم فاعل اَمْسِ کی وجہ سے ماضی کے معنی میں ہے، اور ماضی کے معنی والا اسم فاعل عمل نہیں کرتا، اس لیے عمرو مفعول بہ ہو کر منصوب نہیں ہوگا بلکہ مضاف الیہ ہو کر مجرور ہوگا (اضافت معنویہ)
اَمْسِ ظرف زمان مبنی علی الکسر، مفعول فیہ (ضارب کے معنی فعل کے متعلق)
مضاف مضاف الیہ اور مفعول فیہ ملکر خبر
مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ