سوالصرف1 جواب

اَضْطَرَّ کی تحقیق کاہے

Google hm sajjadGoogle hm sajjad20 دسمبر، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

اِضطَرَّ صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مضاعف از باب افتعال اصل میں اضتَرَرَ تھا قاعدہ اگر باب اِفْتِعَالٌ کافاءکلمہ صاد، ضاد، طاء یا ظا ء ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کوطاءسے بدلنا واجب ہے۔ اس قاعدے کے تحت تاء کو طاء سے بدلا تو اضطرَرَ ہوگیا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے پھر اس قاعدے کے تحت دونوں راء کا ادغام کیا تو اضطَرَّ ہو گیا