متعلقہ سوالات
صرف
1
Fal mazi bnana ka qaida
8 ستمبر، 2024Hawa Bint
جواب دہندہ
ان اقسام کو بنانے کے طریقے
ماضی مطلق
ثلاثی مجرد کے مصدر کے فاء اور لام کلمہ کو فتحہ دیں اور عین کلمہ پر تینوں حرکات آتی ہیں یعنی کبھی فتحہ کبھی کسرہ اور کبھی ضمہ
ماضی قریب
ماضی مطلق سے پہلے ’’قد‘‘ لگانے سے فعلِ ماضی قریب بن جاتا ہے
ماضی بعید
ماضی مطلق سے پہلے ’’کان‘‘ کا اضافہ کرنے سے فعلِ ماضی بعید بن جاتا ہے
ماضی احتمالی
ماضی مطلق کے شروع میں ’’لعل‘‘، ’’لعلمَا‘‘ یا ’’یکون‘‘ کا اضافہ کرنے سے ماضی احتمالی بن جاتا ہے
ماضی تمنائی
ماضی مطلق کے شروع میں ’’ ليت‘‘ يا ’’ليتما‘‘ کا اضافہ کرنے سے ماضی تمنائی بن جاتا ہے
ماضی استمراری
فعلِ مضارع کے شروع میں ’’کان‘‘ کا اضافہ کرنے سے فعلِ ماضی استمراری بن جاتا ہے