سوالصرف1 جواب
جواب دہندہ
I
"🌹فنِ صرف میں مضبوطی کا آسان حل🌹"
"✍️ ابو المتبسِّم عطاری"
👈 اِس فن پہ تو کتبِ کثیرہ تحریر کی گئی ہیں۔ اور وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ مزید کتب بھی لکھی جارہی ہیں۔
👈 لیکن اِس فن میں مضبوطی حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اِس فن کو 5 حصوں پہ تقسیم کریں:
👈 "پہلا حصہ: تعارف علمِ صرف"
(اِس میں صرف کی تعریف ، موضوع ، غرض ، سہ ، شش ، ہفت اقسام ، حروف اصلیہ و زائدہ کی پہنچان کا طریقہ وغیرہ یہ آئے گا)
👈 "دوسرا حصہ: أفعال کا بیان"
(اِس میں آئے گا ماضی ، مضارع ، امر ، نہی وغیرہ اِن کی تعریفات اور بنانے کے طریقے اور اوزان بس)
👈 "تیسرا حصہ: أسماء کا بیان"
(اِس میں آئے گا اسم فاعل ، مفعول ، ظرف ، آلہ ، تفصیل وغیرہ اِن کی تعریفات اور اوزان بس)
👈 "چوتھا حصہ: ابواب کا بیان"
(اِس میں ثلاثی مجرد و مزید فیہ کے ابواب اور علامات کا تذکرہ بس)
👈 "پانچواں حصہ: قواعد کا بیان"
(اِس میں مہموز ، مضاعف اور معتل کے کثیر الاستعمال قواعد بس اور کثیر الاستعمال قواعد تقریباً 24 ہیں)
👈 آپ اِن پانچ حصوں کو سمجھ کہ یاد کریں ان شاء الله عزوجل آپ کو صرف میں کمزوری باقی نہیں رہے گی۔ اب آپ کی مرضی ہے اِن پانچ حصوں کو پانچ دنوں میں پورا کریں یا پانچ ہفتوں میں۔