سوالصرف1 جواب

اسم فاعل اور فاعل میں کیا فرق ہے واضح کریں

Muhammad Abdullah Qadir30 اگست، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

اس فرق کو سمجھنے کے لئے بنیادی طور پر ان کی تعریفات سمجھ لیں اسم فاعل : وہ اسم جو فعل سے مشتق کیا جائے اس ذات پر دلالت کرنے کے لئے جس کے ساتھ یہ فعل قائم ہو فاعل : وہ اسم جس کی طرف فعل یا شبہ فعل کی اسناد کی جائے فروق اسم فاعل ہمیشہ فعل سے مشتق ہوتا ہے جبکہ فاعل مشتق و غیر مشتق دونوں ہو سکتے ہیں اسم فاعل کا اعراب بدلتا رہتا ہے جبکہ فاعل ہمیشہ مرفوع ہوتا ہے اسم فاعل سے پہلے فعل کا ہونا ضروری نہیں لیکن فاعل سے پہلے فعل یا شبہ فعل لازمی ہوگا اسم فاعل میں ذات اور وصف کا معنی ہوتا ہے جیسے ضارب کا معنی ہے مارنے والا شخص جبکہ فاعل میں ایسا ہونا ضروری نہیں اس کے علاوہ بھی فروق ہو سکتے ہیں