متعلقہ سوالات
صرف
1
جَلَّ جَلَالُہٗ کون سا صیغہ ہے
15 اکتوبر، 2026M Suleman Attari 
جواب دہندہ
Q
جَلَّ صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف ثلاثی باب ضرب یضرب (جَلَّ یَجِلُّ جَلَالًا)، حروف اصلیہ ج ل ل
اصل میں جَلَلَ تھا، دو ہم جنس حروف متحرک جمع ہوئے تو پہلے کو ساکن کر کے دوسرے میں ادغام کیا: جَلَّ
جَلَالُ مصدر ثلاثی مجرد مضاعف، مضاف؛ ہٗ ضمیر مضاف الیہ
ترکیب: جلّ فعل، جلال مضاف ہ مضاف الیہ ملکر فاعل، فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ (ثنائیہ) جو اللہ کے نام کے بعد جملہ معترضہ کے طور پر آتا ہے
معنی: اس کی شان بلند ہے