جید صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر
اصل میں جیوِد تھا
قاعدہ
ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے
یہ قاعدہ جاری ہوا تو جید ہوا
جدا اصل میں مصدر ہے بطور مبالغہ کثرت بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے
مصدر ثلاثی مجرد مضاعف از باب ضرب یضرب