متعلقہ سوالات
صرف
1
خطایا کونسا صیغہ ہے
13 جنوری، 2026M Qurban
جواب دہندہ
Q
خَطَایَا صیغہ جمع مکسر (منتہی الجموع) خَطِیْئَۃٌ کی، ثلاثی مجرد مہموز اللام، حروف اصلیہ خ ط ء
اصل میں خَطَایِئُ بر وزن فَعَائِل تھا، یاء زائدہ الف کے بعد ہمزہ سے بدلی تو خَطَائِئُ
دوسرا ہمزہ یاء سے بدلا تو خَطَائِیُ، کسرہ کو فتحہ سے بدلا تو خَطَائَیُ، یاء متحرک ماقبل مفتوح الف سے بدلی تو خَطَائَا
ہمزہ دو الفوں کے درمیان یاء سے بدلا تو خَطَایَا
معرب کی اقسام میں غیر منصرف ہے