سوالصرف1 جواب

خفيّاً،شقيّاً،عتيّاً ان كى مكمل صرفى تحقيق بتاديں حروف اصليہ کے ساتھ

Jaweed Abdul khaleqJaweed Abdul khaleq23 ستمبر، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

خفیا صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب سمع یسمع اصل میں خَفِیْیٌ تھا دونوں یاء کا آپس میں ادغام کر دیا تو خفیّ ہوا قاعدہ ایسے دو ہم جنس یا ہم مخرج حروف جن میں سے پہلا حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کا دوسرے میں ادغام کر دینا واجب ہے شقیا صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب سمع یسمع اصل میں شقُوْو تھا قاعدہ "فُعُوْلٌ" کے آخر میں دو واو جمع ہو جائیں تو دونوں کو یاء سے بدل کر ان میں ادغام کرنا واجب ہے اور بعد ادغام عین کلمہ کا ضمہ کسرہ سے بدل دیا جائے گا عُِتِیا اس میں دو احتمال ہیں مصدر یا صفت مشبہ مصدر ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر یا صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں یہ بھی عتوو تھا بر وزن فعول قاعدہ نمبر "فُعُوْلٌ" کے آخر میں دو واو جمع ہو جائیں تو دونوں کو یاء سے بدل کر ان میں ادغام کرنا واجب ہے اور بعد ادغام عین کلمہ کا ضمہ کسرہ سے بدل دیا جائے گا