سوالصرف1 جواب
جواب دہندہ
فعلِ ماضی کی تعریف
وہ فعل جو گزشتہ زمانہ میں کسی کام کے ہونے پر دلالت کرے
ماضی مطلق
وہ فعلِ ماضی جس میں قرب و بعد (یعنی دوری اور نزدیکی ) کا اعتبار نہ ہو
جیسے: نَصَرَ
ماضی قریب
وہ فعل جو ماضی قریب میں کسی کام کے پائے جانے پر دلالت کرے
جیسے: قَدْ نَصَرَ
ماضی بعید
وہ فعل جو ماضی بعید میں کسی کام کے پائے جانے پر دلالت کرے
جیسے: کَانَ نَصَرَ
ماضی احتمالی
وہ فعل جو زمانہ ماضی میں کسی کام کے پائے جانے میں شک پر دلالت کرے
جیسے: لَعَلَّہٗ نَصَرَ
ماضی تمنائی
وہ فعلِ ماضی جو کسی کام کی خواہش یا آرزو پر دلالت کرے
جیسے: لَیْتَہٗ نَصَرَ
ماضی استمراری
وہ فعلِ ماضی جوکسی کام کے مسلسل پائے جانے پر دلالت کرے
جیسے: کَانَ یَنْصُرُ