سوالصرف1 جواب

میلاد کیا ہے ظرف یا اسم آلہ

Faizan SiddiquiFaizan Siddiqui14 اگست، 2026

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

اصولی طور پر یہ وزن مختلف چیزوں کے لئے آتا ہے اور بالخصوص اسم آلہ کبری کا وزن بھی یہی ہے لیکن کچھ اسماء ایسے ہیں جو اسی وزن پر آتے ہیں لیکن ظرف کا معنی دیتے ہیں چند اسماء سرِ دست پیش کر دیتا ہوں محراب میلاد میقات میعاد ۔۔۔۔ اب یہاں تین سوال ہیں 1. یہ اسماء ظرف ہیں 2۔ اسماء آلہ ہیں 3۔ اسماء جامد ہیں اسماء آلہ نہیں ہیں یہ بات ظاہر ہے کہ اس میں آلہ والی معنی نہیں پایا جا رہا ہے اور اسماء ظرف مشتق نہیں ہیں کہ اس کا وزن قیاسی یہ نہیں ہے اور غیر قیاسی وزن ہونے کی بھی تصریح نہیں ملتی کہ اس وزن پر اسم ظرف آتے ہوں اب دو ہہ صورتیں ہیں یا تو یہ مان لیا جائے کہ اسم جامد ہیں یعنی غیر مشتق ہیں یا پھر یہ مان لیا جائے کہ اسماء ظرف ہیں لیکن قیاسی وزن کے بر خلاف ہیں لیکن جامد والا آپشن بہتر ہے کہ اس میں کوئی توجیہ اور تکلف نہیں ہے