متعلقہ سوالات
صرف
1
مُوَیْدِدٌ کے معنی، مکبر اور اسم تصغیر کا استعمال
8 اکتوبر، 2025Dr Eirsa Farheen
جواب دہندہ

مُوَیْدِدٌ اسم تصغیر ہے، اس کا مکبر مَادٌّ (اسم فاعل، مَدَّ یَمُدُّ باب نصر سے، اصل مَادِدٌ) ہے
فاعل کی تصغیر فُوَیْعِل کے وزن پر آتی ہے: الف واو سے بدلا اور یاء تصغیر درمیان میں آئی تو ادغام ختم ہو گیا: مُوَیْدِدٌ؛ بعض ادغام باقی رکھ کر مُوَیْدٌّ بھی کہتے ہیں (جیسے دَابَّۃ سے دُوَیْبَّۃ)
معنی: تھوڑا کھینچنے یا پھیلانے والا
تصغیر صرف چھوٹا پن بتانے کے لیے نہیں، تحقیر، تقلیل، قرب اور شفقت کے لیے بھی آتی ہے، جیسے یَا بُنَیَّ
تصغیر اسم متمکن کی ہوتی ہے؛ فعل، حرف، اکثر اسماء مبنیہ، اور اللہ تعالیٰ و انبیاء کے ناموں جیسے قابل تعظیم اسماء کی تصغیر نہیں کی جاتی