سوالصرف1 جواب

(ربنا اتنا فی الدنیا حسنہ و فی الاخرت حسنہ و وقنا عذاب النار وقنا عذاب القبر وقنا عذاب الحشر) اس جملہ کی ترکیب کریں

Ali HusnainAli Husnain18 جولائی، 2025

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

رب مضاف نا ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کو مفعول بہ اس سے پہلے یاء حرف نداء محذوف ہے جو قائم مقام ہے ادعو اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ آت فعل نا ضمیر مفعول بہ اول فی الدنیا جار مجرور ملکر معطوف علیہ فی الآخرۃ جار مجرور ملکر معطوف معطوف علیہ اور معطوف ملکر ظرف لغو پہلا حسنۃ معطوف علیہ دوسرا حسنۃ معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مفعول بہ ثانی فعل فاعل مفعول بہ اول و دوم اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ و حرف عطف ق فعل امر اس میں انت ضمیر فاعل نا ضمیر مفعول بہ عذاب مضاف النار مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو منصوب بنزع الخافض اس سے پہلے حرف جر من محذوف ہے فعل فاعل مفعول بہ اور منصوب بنزع الخافض ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ