متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
روزہ
1
سوال : سعودیہ میں ملازمت کرنے والے وہاں روزے پورے کر کے عید کرنے اپنے وطن چلے آتے ہیں، ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ تیسواں روزہ رکھتے ہیں، اور سعودیہ سے آنے والا تیس روزے پورے کر چکا ہوتا ہے تو اب وہ کیا کرے ؟
24 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب: وہ بھی لوگوں کے ساتھ تیسواں روزہ رکھے۔ قرآن حکیم میں مطلقا ًیہ حکم دیا گیا:"فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ." تم میں سے جو رمضان کا مہینہ پائے وہ روزہ رکھے۔
اور سعودیہ سے آنے والے نے یقینا ًیہاں رمضان کا مہینہ پایا، لہذا اس پر تیسواں روزہ رکھنا فرض ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم