سوالصرف1 جواب

ترخیم میں منادہ میں مضاف کے نہ ھونے کی شرط کیوں لگائی اس کی وضاحت تفصیل کے ساتھ کر دیجئے

Adeeba Attariya (Adee)Adeeba Attariya (Adee)12 جنوری، 2026

جواب دہندہ

Kaif Aliraza
Kaif Aliraza

اسلامک ڈیسک معاون

کراچی

·

بات: ترخیم تخفیف کے لیے ہے، اور تخفیف اس جگہ مناسب ہوتی ہے جہاں لفظ مفرد، مستقل اور کثیرالاستعمال ہو۔ مضاف میں یہ بات نہیں، اس لیے منادیٰ مضاف کی ترخیم نہیں ہوتی۔ وجوہات: 1. مضاف اور مضاف الیہ ایک کلمے کی طرح ہیں۔ مضاف الیہ مضاف کا تکملہ ہے، اور مضاف کا آخر اصل میں مضاف الیہ سے پہلے ہوتا ہے، آخرِ کلام نہیں۔ ترخیم آخر کلمہ گرانے کا نام ہے۔ اگر مضاف کا آخری حرف گرائیں (جیسے یا عبدَ اللہ ← یا عبدَ) تو نہ لفظ کا آخر گرا، نہ ترخیم کا مقصد حاصل ہوا۔ اور اگر مضاف الیہ کا آخر گرائیں (یا عبدَ اللّٰہ ۔ یا عبدَ اللّٰہ) تو مضاف الیہ کا مجرور ہونا اور اس کا معنی بگڑ جاتا ہے۔
ترخیم میں منادہ میں مضاف کے نہ ھونے… | صرف و نحو سوال جواب