سوالصرف1 جواب

"یشأء" صیغہ کون سا ہے مکمل بتائیں اور اس کی تعلیل بتائیں

M.Atif Attari25 اپریل، 2025

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی و مہموز اللام از باب سمع یسمع تعلیل : اصل میں یہ صیغہ "یَشْیَءُ" تھا قاعدہ : واؤ اور یاء متحرک ہوں اور ان کا ما قبل ساکن ہو تو ان دونوں کی حرکت ما قبل کو دینا واجب ہے اور حرکت کے موافق حرف علت سے تبدیل کرنا بھی واجب ہے۔ استعمال : یاء متحرک ہے ، ما قبل ساکن ہے ، یاء کی حرکت ما قبل کو دی ، پھر یاء کو حرکت کے موافق حرف علت یعنی الف سے تبدیل کیا تو "یشاء" ہو گیا ہے ۔