سوالصرف1 جواب

یُضَرَّ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ،؟

Ghalib HussainGhalib Hussain16 نومبر، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں یُضْرُرَ تھا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے مذکورہ بالا صورت میں اگر ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے اس قاعدے کے تحت پہلے راء کی حرکت ضاد کو دیکر دونوں کا ادغام کیا