متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
حظر و اباحت
1
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمعرات کو جو گھر میں چراغ جلایا جاتا ہےکوئی ایک جلاتا کوئی دس کوئی بارہ مختلف تعداد میں غوث پاک کے نام کا ،داتا صاحب کے نام اور دیگر بزرگوں کے نام کا شرعی لحاظ سے اس کا کیا حکم ہے جائز ہے ناجائز رہنمائی فرمادیں
24 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
مروج انداز میں جو گھر کے ایک کونے میں چراغ چلائے جاتے ہیں ،ان سے مقصود روشنی نہیں ہوتی ، اس انداز سے گھروں میں بزرگوں کے نام پر چراغ جلانا ناجائز و اسراف ہے ۔لہذا چراغ نہ جلائیں ،بلکہ بزرگوں کے ایصال ثواب کے لیے نوافل یا صدقہ وغیرہ کا اہتمام کیا جائے ،تاکہ آپ کو بھی ثواب ملے۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم