وہ اشعار جن میں اللہ تعالی کی حمد ،اس کے حبیب کریم ﷺ کی تعریف،صحابہ و اولیاء اللہ کی شان بیان کی گئی ہو یا وہ اشعار جس سے ملک کی محبت پیدا ہو یا کسی اچھے کام کی ترغیب دی گئی ہو،ان کے کہنے اور سننے میں کوئی حرج نہیں۔
اس کے برعکس ایسے اشعار جس میں دینی شعائر میں سے کسی بھی چیز کا مزاق بنایا گیا ہو،ان کا لکھنا،جانتے ہوئے پڑھنا یا سن کر اس پر راضی رہنا ،یہ سب کفر ہے۔نیز اگر اشعار میں کفریات تو نہیں،لیکن کسی بے حیائی یا بے فائدہ کام کی ترغیب دی گئی ہویا کسی خاص خاتون کی حسن کا ذکر ہو یا انہیں سن کر شہوت بڑھتی ہو ،تو ایسے اشعار کا کہنا و سننا جائز نہیں اور قرآن و حدیث میں انہی اشعار و شعراء کی مذمت بیان کی گئی ہے۔