عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 6 جوابات شدہ سوالات

سوال : مفتی صاحب یہ ارشاد فرمادیں میرے دوست نے میرے پاس اپنی بریانی کا پیکٹ رکھوایا جو اس نے 250 کا لیا تھا، میں نے وہ پیکٹ اس کی اجازت کے بغیر کھالیا، اب میں کیا کروں ؟

جواب : آپ کے دوست نے جو بریانی کا پیکٹ آپ کے پاس رکھوایا وہ امانت کے طور پر تھا ، اور آپ نے امانت میں خیانت کی ، سب سے پہلے تو آپ اس عمل سے توبہ کریں کہ یہ گناہ کاکام تھا نیز اب اپنے دوست سے بھی اس کی معافی مانگیں ، اگر وہ دوست آپ کو معاف کردے اور واپسی کامطالبہ نہ کرے ،تب تو ٹھیک ہے۔ اور اگر وہ کہتا ہے کہ اسے اسی طرح کا بریانی کاپیکٹ خرید کر دیں تو آپ پر لازم ہوگاکہ آپ اسے اسی طرح کا بریانی کا پیکٹ خرید کر واپس کریں۔ اور مشورہ یہی ہے وہ مطالبہ کرے یا نہ کرے آپ بہرحال اسے واپس کریں تاکہ آپس میں محبت و مودت کا رشتہ قاٸم رہے اور آٸندہ اپنے اس عمل سے باز رہیں۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

حظر و اباحت1 جواب
30 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمعرات کو جو گھر میں چراغ جلایا جاتا ہےکوئی ایک جلاتا کوئی دس کوئی بارہ مختلف تعداد میں غوث پاک کے نام کا ،داتا صاحب کے نام اور دیگر بزرگوں کے نام کا شرعی لحاظ سے اس کا کیا حکم ہے جائز ہے ناجائز رہنمائی فرمادیں

مروج انداز میں جو گھر کے ایک کونے میں چراغ چلائے جاتے ہیں ،ان سے مقصود روشنی نہیں ہوتی ، اس انداز سے گھروں میں بزرگوں کے نام پر چراغ جلانا ناجائز و اسراف ہے ۔لہذا چراغ نہ جلائیں ،بلکہ بزرگوں کے ایصال ثواب کے لیے نوافل یا صدقہ وغیرہ کا اہتمام کیا جائے ،تاکہ آپ کو بھی ثواب ملے۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

حظر و اباحت1 جواب
24 اکتوبر، 2024

"کیا چھپکلی کو مارنا ثواب کا کام ہے؟ شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے اس بارے میں؟"

"چھپکلی کو مارنا بالکل جائز ہے بالکہ اس کو مارنا اجر وثواب کا باعث ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہے کہ چھپلکی کو پہلے وار میں مارنے پر سو نیکیاں ہیں دوسرے وار میں مارنے پر اس سے کم اور تیسرے وار میں مارنے پر اس سے کم نیکیاں ہیں۔"

حظر و اباحت1 جواب
8 مئی، 2024

"کیا اس طرح کی کوئی حدیث موجود ہے کہ سخی کا کھانا دوا ہے اور بخیل کا کھانا بیماری ہے" ،اگر ہے تو اس کا مطلب کیا ہوگا؟

جی ہاں ! یہ حدیث مبارکہ موجود ہے اور شارحینِ حدیث نے اس کی شرح میں فرمایا ہے کہ سخی چونکہ مہمانوں کو فراخ دلی اور خوش دلی سے کھلاتا پلاتا ہے ،اس کا کھانا دوا ہے ، جبکہ بخیل مہمانوں کو کھلاتا بھی ہے تو تنگ دل ہوکر کھلاتا ہے اس لئے اس کا کھانا بیماری ہے۔

حظر و اباحت1 جواب
8 مئی، 2024

شریعت کے نزدیک شاعری کا کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث میں بیان کردہ مذمت کس شاعری کے لیے ہے؟

وہ اشعار جن میں اللہ تعالی کی حمد ،اس کے حبیب کریم ﷺ کی تعریف،صحابہ و اولیاء اللہ کی شان بیان کی گئی ہو یا وہ اشعار جس سے ملک کی محبت پیدا ہو یا کسی اچھے کام کی ترغیب دی گئی ہو،ان کے کہنے اور سننے میں کوئی حرج نہیں۔ اس کے برعکس ایسے اشعار جس میں دینی شعائر میں سے کسی بھی چیز کا مزاق بنایا گیا ہو،ان کا لکھنا،جانتے ہوئے پڑھنا یا سن کر اس پر راضی رہنا ،یہ سب کفر ہے۔نیز اگر اشعار میں کفریات تو نہیں،لیکن کسی بے حیائی یا بے فائدہ کام کی ترغیب دی گئی ہویا کسی خاص خاتون کی حسن کا ذکر ہو یا انہیں سن کر شہوت بڑھتی ہو ،تو ایسے اشعار کا کہنا و سننا جائز نہیں اور قرآن و حدیث میں انہی اشعار و شعراء کی مذمت بیان کی گئی ہے۔

حظر و اباحت1 جواب
8 مئی، 2024