سوالنماز1 جواب

یہ ارشاد فرمادیں کہ والدین اگر آواز دیں اور ہم نماز پڑھ رہے ہو ، تو کیا نماز توڑ سکتے ہیں؟

Abdul Qudoos27 ستمبر، 2024

جواب دہندہ

A
Abdul Qudoos

اسلامک ڈیسک معاون

ماں باپ،دادا دادی وغیرہ کےصرف بُلانے سے نماز توڑنا جائز نہیں،البتہ اگر ان کا پُکارنا کسی بڑی مصیبت کے ليے ہو تو توڑ دے، یہ حکم فرض کا ہے اور اگر نفل نماز ہے اور ان کو معلوم ہے کہ نماز پڑھتا ہے تو ان کے معمولی پُکارنے سے نماز نہ توڑے اور اس کا نماز پڑھنا انہیں معلوم نہ ہو اور پُکارا تو توڑدے اورجواب دے،اگرچہ معمولی طور سے بلائیں۔(بہار شریعت ج١ص٦٣٨ملخصاً)(بعد میں اس نمازِ نفل کو دوبارہ ادا کرنا واجِب ہے) واللہ تعالی اعلم بالصواب
یہ ارشاد فرمادیں کہ والدین اگر آواز… | صرف و نحو سوال جواب