سوالنحو1 جواب
جواب دہندہ

أَرْخَى جامد نہیں ہے، یہ فعلِ ماضی ہے، اور اس کا معنی "پردہ" نہیں بلکہ "ڈھیلا چھوڑنا، لٹکانا، گرا دینا" ہے۔
صرفی تحقیق: واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب افعال، مادہ ر-خ-و (ناقص واوی)، وزن أَفْعَلَ، مضارع يُرْخِي، مصدر إِرْخَاء۔ اصل أَرْخَوَ تھا، واو متحرک ماقبل مفتوح کو الف بنایا ۔ أَرْخَى (الف یاء کی صورت میں لکھا گیا)