سوالنحو1 جواب
جواب دہندہ

أَكْرِمْ: فعلِ امر، اس میں ضمیر مستتر أنتَ فاعل ہے۔ فعل اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر جملۂ فعلیہ انشائیہ (امریہ) ہے۔
مَنْ: اسمِ موصول (بمعنی "الذی")، أَكْرِمْ کا مفعول بہ ہونے کی وجہ سے محلاً منصوب ہے۔
أَكْرَمَكَ: یہ صلہ ہے،
أَكْرَمَ: فعلِ ماضی، اس میں ضمیر مستتر هو فاعل ہے (جس کا مرجع "مَنْ" ہے)۔
كَ: ضمیرِ متصل مفعول بہ، محلاً منصوب۔
فعل، فاعل اور مفعول مل کر جملۂ فعلیہ خبریہ، اور یہی صلہ ہے۔