متعلقہ موضوعات
فزیکل کاروبار کے مساٸل
1
مفتی صاحب bil l of exchange کی بیع کرنا جاٸز ہے یا نہیں؟
25 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
Abdul Qudoos
A
جواب : bill of exchange کی خریدوفروخت اصل میں قرض کی خریدوفروخت ہے ، اس میں ایک شخص اپنا واجب الادا قرض اس شخص یا ادارے کو بیچ رہا ہوتا ہے، جس پر اس کا قرض واجب نہیں ہے اور یہ جاٸز نہیں ہے۔ اس کے عدم جوازکاسبب یہ ہے کہ اس میں دھوکا ہےکیونکہ ممکن ہے مقروض کا دیوالیہ ہوجاۓ یا اس کے تمام املاک کسی حدثے میں ختم ہوجاۓ تو bill of exchange کی کوٸی value نہیں رہے گی۔ بعض علماء نے،اسے نقدی کی ادھار بیع کی بناء پر ربو الفضل میں شامل کرکے ناجاٸز قراردیا۔
(تفہیم المساٸل ، جلد 01، صفحہ 329)
واللہ تعالی اعلم بالصواب۔