متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
فزیکل کاروبار کے مساٸل
1
سوال : مفتی صاحب کیا ہم قربانی کا جانور کافر سے خرید سکتے ہیں ؟
18 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : مسلمان کا غیرمسلم سے خریدوفروخت کرنا شرعا درست ہے کیونکہ خریدوفروخت کے معاملے عقدکرنے والوں کا مسلمان ہونا شرط نہیں ہے، آپ جو قربانی کا جانور خرید رہے ہیں یا خریدینگے اگر وہ قربانی کے قابل ہے تو آپ اس غیرمسلم سے قربانی کاجانور خرید سکتے ہیں۔
اعلی حضرت امام اہلسنت لکھتے ہیں : ” غیر ذمی سے بھی خرید و فروخت، اجارہ و استیجار، ہبہ و استیہاب بشروطہا جائز اور خریدنا مطلقاً ہر مال کا کہ مسلمان کے حق میں متقوم ہو اور بیچنا ہر جائز چیز کا جس میں اعانتِ حرب یا اہانت اسلام نہ ہو۔ “
(فتاوٰی رضویہ،ج14،ص421،رضا فاونڈیشن،لاہور)