متعلقہ موضوعات
فزیکل کاروبار کے مساٸل
1
سوال : میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوٸی شخص کسی کھانے کی دکان پر گیا ، اور کوٸی چیز خریدنے کا ارادہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود وہاں سے کوٸی چیز اٹھا کر چکھتا ہے اور ظاہر یہ کرتا ہے کہ خریدنے کا ارادہ ہے،ایسے شخص کے لٸے کیا حکم ہے؟
1 نومبر، 2024Abdul Qudoos
Abdul Qudoos
A
جواب : جب خریدنے کا ارادہ نہیں ہے ، صرف دکان یا ریڑھی پرآکر چکھتا اور ظاہر یہ کرتا ہے کہ خریدنا چاہ رہا ہے ، ایسا شخص گنہگار بھی ہے کہ دھوکا دے رہا ہے اور جو کچھ اس نے چکھا ہے اس کا بدل بھی اس پر دینا لازم ہے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب