متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
فزیکل کاروبار کے مساٸل
1
سوال 05 : مفتی صاحب دو دریا کے پاس بوفے سسٹم کے ساتھ کھانے کا سلسلہ ہوتا ہے، وہاں ہوتا یوں ہے کہ فی فرد کے حساب سے ایک مخصوص قیمت دینے کے بعد جو کھانا وہاں موجود ہے ، اس میں سے جو کھانا ہے ، جتنا کھانا ہے کھاسکتے ہیں۔ کیا یہ شرعا درست ہے، کیا میں اپنے گھر والوں کو وہاں لے کر جاسکتا ہوں؟
3 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
ہمارے زمانے میں عرف کا اعتبار کرتے ہوۓ فقہاۓ کرام نے بوفے سسٹم کے جواز کا قول کیا ہے ، شرعا جاٸز ہے لیکن آپ کے سوال کا دوسرا حصہ کہ فیملی کو وہاں لے کرجانا اس کا خیال کیا جاۓ کہ وہاں بےپردگی کا ماحول نہ ہو، میوزک نہ ہو، کوٸی اور غیرشرعی افعال نہ ہوتے ہو، تو خود بھی جاسکتے ہیں اور فیملی کو لے کر بھی جاسکتے ہیں اور جہاں ایسا ماحول نہ ، بلکہ بے پردگی ہو، میوزک سسٹم ہو تو وہاں آپ کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے ۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب