سوالفزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ دکاندار اگر اپنی مرضی سے سامان میں کچھ زیادتی کردے ، تو کیا وہ زیادتی میرے لیے حلال ہوگی ؟ مثلاً میں نے دکاندار سے 3کلو چاول خریدے لیکن دکاندار 3 کلو چاول دینے کے بجائے اپنی مرضی سے مجھے 3 کلو 10 گرام چاول دیتا ہے یعنی 10 گرام زیادہ ، تو کیا یہ 10 گرام چاول میرے لئے حلال ہوں گے ؟

Abdul Qudoos5 اکتوبر، 2024

جواب دہندہ

A
Abdul Qudoos

اسلامک ڈیسک معاون

خریدار کا اپنی رضامندی سے چیز کی طے ہونے والی قیمت میں اضافہ کرنا ، یونہی بیچنے والے کا اپنی مرضی سے گاہگ کو سامان میں اضافہ کرکے دینا شرعاً جائز ہے۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں آپ کے لیے وہ اضافی چاول لینا حلال ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔ بہارِ شریعت میں ہے : ” مشتری نے بائع کے لیے ثمن میں کچھ اضافہ کردیا یا بائع نے مبیع میں اضافہ کردیا ، یہ جائز ہے۔“ ( بہار شریعت ، 2 / 750 )
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے… | صرف و نحو سوال جواب