متعلقہ موضوعات
نکاح و طلاق کے مساٸل
1
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادیوں میں جہیز مانگنا کیسا ؟
28 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
Abdul Qudoos
A
لڑکے والوں کی جانب سے جہیزکا مطالبہ کرنا شرعا درست نہیں،یونہی مروجہ جہیزکی رسم بہت سے برائیوں کی جڑہےجسےختم ہونا چاہئے۔اوریہ بھی یاد رہے کہ جہیزدینا لڑکی والوں پرفرض یا واجب نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک قسم کا گفٹ وتحفہ ہوتا ہےجو والدین اپنی لڑکی کو شادی کے موقع پردیتے ہیں،لہذا اگرلڑکی والےلڑکے والوں کے مطالبےاور مجبورکئےبغیراپنی رضا و خوشی سے دیتے ہیں تو اس میں حرج نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب