عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4 جوابات شدہ سوالات

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال یہ ہے کہ ایک عورت کے چھ بچے ہیں پہلے اور اب اس کو حمل ٹھہر گیا ہے اور حمل تقریبا 15 20 دنوں کا ہے اور پوچھنا یہ ہے کہ کیا وہ اس حمل کو ساکت کروا سکتی ہے ایک مہینے کے اندر اندر جیسا کہ اب 15 سے 20 دنوں کا حمل ہے تو اس کو ساکت کروانا جائز ہے کیونکہ اس کے پہلے بھی چھ بچے ہیں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا اور غریبی کا دور ہے شوہر محنت مزدوری کر کے کماتا ہے کوئی روزگار کا باقاعدہ ذریعہ نہیں ہے اس وجہ سے پوچھنا ہے کہ کیا وہ حمل ساکت کروا سکتے ہیں اس سے گنہگار تو نہیں ہوں گے

جواب : سوال میں ذکر کی گٸی وجہ حمل کو ساقط کرنے کی لٸے عذر شرعی نہیں ہے ،لہذا حمل کو گرانے کی اجازت نہیں ہے رزق کا ضامن اللہ پاک ہے ، بندہ نہیں، باقی بچوں کو بھی اللہ پاک ہی رزق دیتا ہے ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

نکاح و طلاق کے مساٸل1 جواب
3 نومبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادیوں میں جہیز مانگنا کیسا ؟

لڑکے والوں کی جانب سے جہیزکا مطالبہ کرنا شرعا درست نہیں،یونہی مروجہ جہیزکی رسم بہت سے برائیوں کی جڑہےجسےختم ہونا چاہئے۔اوریہ بھی یاد رہے کہ جہیزدینا لڑکی والوں پرفرض یا واجب نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک قسم کا گفٹ وتحفہ ہوتا ہےجو والدین اپنی لڑکی کو شادی کے موقع پردیتے ہیں،لہذا اگرلڑکی والےلڑکے والوں کے مطالبےاور مجبورکئےبغیراپنی رضا و خوشی سے دیتے ہیں تو اس میں حرج نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

نکاح و طلاق کے مساٸل1 جواب
28 اکتوبر، 2024

سوال : مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ میرے نکاح کو تین سال ہوچکے ہیں ، نکاح کے بعد ،میرے شوہر دبئی چلے گئے، ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے اور نہ خلوت صحیحہ ہوئی ہے، کچھ ٹائم پہلے ہمارے گھر والوں کی کسی بات پر لڑائی ہوئی اور میری میرے شوہر سے بھی کال پر بحث ہوئی، اس نے مجھے وائس کی اور تین بار یہ کہا نام لے کر کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔ لیکن اب وہ نادم ہے اور میں بھی کہ میں نے جھگڑا کیوں کیا۔ کیا اب ہمارا رجوع ہوسکتا ہے ؟

جواب : جو واٸس آپ نے بھیجی اگر یہ آپ کے شوہر کی ہی ہے اور بقول آپ کے ابھی رخصتی بھی نہیں ہوٸی اور نہ ہی خلوت صحیحہ ہوٸی ہے ، آپ کے شوہر نے تین بار طلاق الگ الگ جملوں میں دی ہے ، پہلے طلاق والے جملے سے ہی آپ ان کے نکاح سے باہر ہوگٸی۔ یہ طلاق باٸن ہے اور باقی دو جملے طلاق کہ یہ لغو ہوگٸے۔ طلاق دینے والے پر آدھا مہر دینا جو نکاح کے وقت مقرر ہوا تھا، وہ واجب ہوا اور اس صورت میں عدت واجب نہیں۔ نیز آپ اگر چاہیں اپنی رضا سے دوبارہ اسی شوہر سے نکاح نٸے مہر کے ساتھ شرعی گواہوں کی موجود گی میں کرسکتی ہیں۔ اس صورت میں حلالہ کا حکم نہیں ہے ۔ اور یہ بات یاد رہے یہ ایک طلاق واقع ہوچکی ، آپاگر ان سے دوبارہ نکاح کرلیتی ہیں پھر آٸندہ جب بھی وہ طلاق دینگے تو ان کے پاس صرف دو طلاق کا اختیار باقی ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔ مشورہ : ایک بار کوشش کریں۔ آپ جس شہر میں ہیں اگر اس شہر میں اہلسنت کا کوٸی دارلافتاء ہے تو وہاں جاکر ایک مفتی صاحب سے ملاقات کرکے اس مسٸلے کی تشفی کرلیں۔ حرام و حلال کا مسٸلہ درست اور مستند جگہوں کی طرف ہی رجوع

نکاح و طلاق کے مساٸل1 جواب
21 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام اس بارے میں کہ سالی کی بیٹی سے نکاح کر سکتے ہیں یا نہیں، نکاح کی کیا صورت ہوگی؟

اپنی بیوی کی موجودگی (نکاح و باحیات) میں اس (بیوی) کی بھانجی سے نکاح نہیں کرسکتےکیونکہ اس صورت میں خالہ اور بھانجی کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا لازم آئے گا جو شریعت مطہرہ میں ناجائز ہے۔البتہ اگر بیوی کا انتقال ہوگیا یا بیوی کو طلاق دیا اور عدت مکمل ہوگئی تو اب اس (بیوی) کی بھانجی سے نکاح کرسکتے ہیں۔ صحیح بخاری میں ہے: ”عن أبي هريرة رضي الله عنه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا يجمع بين المرأة وعمتها، ولا بين المرأة وخالتها“ ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت(یعنی بیوی )اور اس کی پھوپھی کو جمع نہ کرو(یعنی دونوں کو ایک ساتھ نکاح میں نہ رکھو)اورنہ ہی عورت اور اس کی خالہ(یعنی بیوی اور اس کی بھانجی) کو جمع کرو۔ (صحيح البخاري (7 / 12) كتاب النكاح، باب لا تنكح المرأة علي عمتها، دار طوق النجاة) سرکار اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ اس طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں : ”ساڑھو (سانڈھو) کی لڑکی اگر سالی کے بطن سے نہیں تو اس سے نکاح مطلقاً جائزہے جبکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو، اور اگر سالی سے ہے یعنی اپنی زوجہ کی بھانجی، تو جب تک زوجہ اس کے نکاح میں ہے اس کی بھانجی سے نکاح حرام ہے، ہاں عورت کو طلاق دے دے اور عدت گزرجائے یا عورت مرجائے اس کی بھانجی سے نکاح جائز ہوگا۔“(فتاویٰ رضویہ ،جلد ١١، صفحہ ٢٧٧ رضا فاؤنڈیشن )

نکاح و طلاق کے مساٸل1 جواب
21 اکتوبر، 2024