متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
فزیکل کاروبار کے مساٸل
1
مفتی صاحب یہ ارشاد فرمادیں میں اسکول وین چلاتا ہوں، جس اسکول سے بچے pick &drop کرتا ہوں،اس اسکول والے مجھ سے فی بچے کے حساب سے کمیشن لیتے ہیں ، کیا ان کا یہ کمیشن لینا جاٸز ہے؟
9 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
اسکول والوں کا آپ سے یہ کمیشن لینا جاٸز اس صورت میں ہوگا جبکہ وہ آپ کو اور بچے کے والدین کو ملانے کا کام انجام دیتے لیکن عموما ایسا ہوتا نہیں ہے۔ کیونکہ وین والوں سےوالدین خود ملتے ہیں، بات چیت خود کرتے ہیں، کرایہ خود طے کرتے ہیں۔ اس میں اسکول والوں کا کوٸی رول نہیں ہوتا، لہذا اگر یہی صورت ہے تو اسکول والوں کا آپ سے کمیشن لینا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب