متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
فزیکل کاروبار کے مساٸل
1
مفتی صاحب سے میرا یہ سوال ہے کہ ایک کمپنی ہے جو low quality کا مال تیار کرتی ہے اور اپنے اس مال پر ایک famous quality brand کا logo لگادیتی ہے پھر کسٹمر کو بغیر بتائے اپنا وہ مال مارکیٹ میں بیچتی ہے ، کیا اس طرح کرنا شریعت کے اعتبار سے جائز ہے ؟
11 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : ہرگز نہیں ، یہ شرعا، قانونااور اخلاقا ہر اعتبار سے غلط ہے ۔ شرعی اعتبار سے یہ جھوٹ اور دھوکا ہے اور ملکی قانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا ، یہ کمپنی جس برانڈ کا logoاستعمال کررہی ہے اگر وہ رجسٹرڈ کمپنی کا ہے تو اُس کمپنی والے اس پر قانونی کاروائی بھی کرسکتے ہیں نیز اخلاقی اعتبار سے بھی دیکھا جائے ہر سلیم الطبع شخص اس عمل کی مذمت ہی کریگا۔
مسلم شریف کی روایت ہے : نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : من غشّ فلیس منا ترجمہ : جس نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ (صحیح مسلم ، حدیث 101)
علامہ عبدالروف مناوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں : کسی چیز کی اصلی حالت کو پوشیدہ رکھنا یہ دھوکا ہے ( فیض القدیر ، ج04، زیرحدیث 8879)